Tuesday, June 11, 2013

میرا گھر میری جنت

جب بھی کوئِ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں ببانگ دہل کہتی ہوں میں یقینا پاکستان واپس جائوں گی اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ میں اپنا ملک چھوڑ دوں۔ میں نے تمام تر محنت اپنے ملک اور لوگوں کے لئے کچھ کر پانے کی غرض سے کی ہے۔ ،میرا قطعا کوئی اور مقصد ہی نہیں تھا اس تمام تر کاوش کا۔ 
 لیکن کچھ عرصہ سے میں نے اپنے آپ میں ایک تبدیلی محسوس کی ہے۔ جب بھی میرا کوءی عزیز، دوست یا رشتہ دار مجھ سے مشورہ مانگتا ہے تو میں کہتی ہوں جہاں آپ کے لیے بہتر ہو، جہاں آپ اور آپ کے گھر والوں کی جان،مال اور عزت محفوظ ہوں وہاں رہئے۔ ہم پر سب سے پہلے ہمارے اپنوں کا حق ہوتا ہے۔ 
میں یقینا پاکستان جاءوں گی وہاں رہ کر اپنی سی بھر پورکوشش کروں گی کہ میں اپنی جنت جیسی سر زمین کو ایک بار پھر امن و آشتی کا گہوارا بنائوں ۔۔۔لیکن میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، غنڈہ گردی، ظلم و بربریت،مزہبی اور فرقہ وارانہ فسادات کے بڑھتے ہوءے ان رجحانات سے آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی۔ میں اپنے پیاروں کو یہ مشورہ نہیں دے پاتی کہ جاءو اور بغیر کسی قصور کے کسی کی نفرت کی بھینٹ چڑح جاءو۔ 
میری دعا ہے کہ میں اور مجھ جیسے لوگ جو انسانیت سے پیار کرتے ہیں، جو اپنے ساتھ ساتھ اپنے سے مختلف لوگوں کو بھی جینے کا حق دیتے ہیں اس ملک خدا داد کو لوگوں کے لئے سچ میں جنت بنا سکیں۔۔۔اور فخر اور اعتماد سے اپنے پیاروں کو اپنے گھر واپس بلا سکیں۔۔۔ آمین

No comments:

Post a Comment