آپ نے تمام عمر لڑکوں سے بات نہیں کی، نہ صرف یہ کہ ان سے
پردہ کیا بلکہ ان کی طرف کبھی نگاہ بھی نہیں اٹھائی
آپ نے صرف لڑکیوں کے اداروں میں تعلیم حاصل کی، ایسی تمام
درسگاہوں کو بری نظر سے دیکھا جہاں لڑکے اورلڑکیاں ایک ساتھ پڑھتے تھے
آپ نے گھر سے درسگاہ تک کا سفر کسی سواری میں یا اکیلے ایسے
طے کیا جیسے ارد گرد کی دنیا آپ کی دشمن ہے اور آپ کو ایک خوف نے سارا راستہ گھیرے
رکھا
آپ نے اپنی درسگاہ میں موجود مرد ملازمین سے بھی بات نہیں
کی اور درسگاہ کے اندر بھی آپ نے کبھی دوپٹہ سر سے سرکنے نہیں دیا
آپ نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کرنے کا کبھی نہیں سوچا
آپ نے بزرگوں کی پسند پر آنکھیں ناک اور کان سب بند رکھتے
ہوءے شادی کی
آپ نے شوہر اور سسرال کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کی اور
بچے پیدا کیے
آپ نے اپنے بچوں اوربچیوں کی پرورش میں واضح فرق روارکھا
آپ نے کبھی اپنی کسی خواہش کی پیروی نہیں کی اور جو کچھ
شوہر نے لا کر دیا اس کو دنیا کی قیمتی ترین چیز جانا
آپ نے تا دمِ مرگ اپنے شوہر کی ہر طرح کی ذیادتی پر نہ صرف پردہ ڈالا بلکہ اس سے کبھی شکوہ تک
نہیں کیا