Friday, May 10, 2013

دیر کتنی لگتی ہے...

موسم بدل رہا تھا شاید بہت بلندی پر اڑنے والے پرندے کسی وہم کا شکار ہوں، مگر زمین پر چلنے والے دیکھ رہے تھے کہ کونپلیں پھونٹ چکی ہیں۔ میں نے گھاس میں اگتے ہوءے چھوٹَے چھوٹے پھولوں کو دیکھا اور بہت دیر تک یہی سوچتی رہی تبدیلی اوپر سے نیچے کی طرف نہیں آتی یہ نیچے سے اوپر کی طرف جاتی ہے۔۔۔ اور پھر ایک رات کی بارش نے سب کچھ ہرا کر دیا۔۔۔ اللہ کرے پاکستان میں بھی آج رات کی بارش کلسب کچھ ہرا کر دے۔۔۔بقول شاعر آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے